Hello world!
August 27, 2016

ڈاکٹرز تنظیموں کا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز ایکٹ کی مخالفت کا اعلان
مجوزہ قانون مشرف دور سے بھی زیادہ خطر ناک ہے ‘ سرکاری ہسپتالوں میں علاج غریبوں کی پہنچ سے دور نکل جائیگا ‘ مشترکہ اعلامیہ
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال میں میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں مجوزہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز ایکٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اس ایکٹ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ کاپی سراسر ڈاکٹروں کے خلاف ہے۔ ڈاکٹر کسی بھی صنعتکار یا سیاسی نمائندوں کے نیچے کام نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ مشرف دور کے ایکٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور اس کے نفاذ سے سرکاری ہسپتالوں میں بھی علاج معالجہ غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہو جائے گا۔ ڈاکٹرز نے اعلان کیا کہ اگر اس ایکٹ کو نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ تمام تنظیموں کا اجلاس بلا لیا گیا ہے ، آئندہ سوموار کو پریس کانفرنس کر کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈاکٹر رائے عارف، ڈاکٹر محمد عرفان و دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *